پی سی بی نے پی سی ایل میں فکسنگ کی سازش ناکام بنا دی

pcb-stops-match-fixing-psl
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خراب کرنے کی بین الاقوامی سٹے بازوں کی سازش ناکام بنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سٹے بازوں کی پی ایس ایل تھری میں اسپاٹ فکسنگ کی کوشش ناکام بنانے کے ساتھ ایک بکی کی تصویر جاری کردی ہے، جس کا نام عمر ہے جبکہ تعلق بنگلادیش سے بتایا جارہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سٹے بازوں نے 3 ٹیموں کے کھلاڑیوں سے واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے رابطہ کیا، تمام ہی کھلاڑیوں نے فوری طور پر بورڈ کو مطلع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا انسداد کرپشن یونٹ فوری طور پر ایکشن میں آگیا، کھلاڑیوں کو بریفنگ دی اور مبینہ بکی کی تصاویر دکھا کر انہیں دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق 2 مبینہ سٹے بازوں کی دبئی میں موجودگی کے ٹھوس شواہد ہیں، جو پی ایس ایل ٹو کے طرز پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

پی سی بی کی طرف سے گزشتہ سال پی ایس ایل ٹو میں سٹے بازوں سے رابطوں پر کھلاڑیوں کو پابندی اور جرمانے کی سزائیں دی جاچکی ہیں۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں