shammi-dies-bollywood

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شمی بھی چل بسیں

shammi-dies-bollywood
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں چل بسیں ، شمی کا اصل نام نرگس ربادی تھا ، وہ 1929 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1949 میں فلم استاد پیڈرو میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا، اس کے بعد انہوں ںے اداکاری کو پروفیشن بنا لیا ۔ شمی نے متعدد مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں جب جب پھول کھلے ، اتفاق ، دی برننگ ٹرین ، ارتھ ، ہم ، خدا گواہ ، قلی نمبر ون اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں.

انہوں نے 2013 میں اپنے کیریئر کی آخری فلم میں کام کیا جس کا نام شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی تھا ، بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے شمی کی موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شمی اپنے فن میں کمال مہارت رکھتی تھیں۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے کئی سال کام کیا.

امیتابھ بچن نے کہا کہ شمی طویل عرصے سے بیمار تھیں اور آخر یہ بیماری انہیں ہم سے ہمیشہ کیلئے دور لے گئی ۔ اداکار سنجے دت کی بہن پریا دت نے کہا کہ شمی نے ان کی والدہ نرگس کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا ، وہ دونوں بہترین دوست تھیں۔ میں بھی ان سے بے حد پیار کرتی تھی۔

شبانہ اعظمی ، ساجد خان ، فرح خان اور دیگر اداکاروں نے بھی شمی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔ شمی نے اپنے کیریئر میں ٹی وی سکرین کیلئے کئی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا اور اس کے علاوہ بالی ووڈ کی 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں