عراقی حکومت نے داعش کے سربراہ کی بہن کو سزائے موت سنا دی


بغداد:‌عراق کی عدالت نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو سزائے موت سنا دی.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے سربراہ کی بہن کو دہشتگردوں کی مالی اور مادی معاونت پر‌سزائے‌موت‌سنائی‌گئی.
عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار نے بتایا کہ مجرمہ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پرموت کی سزاسنائی گئی ہے۔ مجرمہ نے داعش کے ایک جنگجو سے شادی کی تھی جسے پہلے ہی شدت پسند تنظیم کی رکنیت اختیار کرنے کے جرم میں سزائے موت ہوچکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں