پیرس میں منشیات سمگلنگ کیس میں پی آئی اے کا ایک اور اہلکار گرفتار

pia
راولپنڈی: گزشتہ دنوں پی آئی اے کے ایک ملازم کو 4 کلو ہیرون سمگل کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد فرانسیسی حکام کی جانب سے پی آئی اے کے ایک اور ملازم کو گرفتار کرلیا ہے.
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکام نے پی آئی اے کے عملے سے ہوٹل میں تفتیش کی اور ایک فلائٹ اسٹیورڈ کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملازم کا نام عامر ہے اور اس کا تعلق پی آئی اے کی پرواز پی کے749 سے ہے.
گزشتہ روز اسلام آباد سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز ’پی کے749‘ کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو منشیات برآمد ہونے پر فرنچ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم سے چار کلو ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں