راہول گاندھی نے باپ کے قاتلوں کو معاف کردیا

Rahul-Gandhi

بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول اور بیٹی نے والد ک قاتلوں کو معاف کردیاہے.
سنگاپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریب کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا، وجہ چاہے کچھ بھی ہو، میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں چاہتا۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت اپ سیٹ اور تکلیف میں رہے اور کئی برس تک غصہ بھی رہا لیکن کسی طرح اُنہیں مکمل معاف کردیا ہے۔ اُن کی فیملی جانتی تھی کہ اُن کے والد اور دادی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو سیاست میں ہونے اور تبدیلیاں لانے کی وجہ سے مار دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 21مئی 1991ء کوبھارت کےسابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای) کی خاتون خودکش حملہ آور نے ہلاک کردیا تھا.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں