شام کے شہر غوطہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

غوطہ: شام کے جنگ زدہ شہر غوطہ کے مشرقی علاقوں میں سرکاری افواج کی بمباری سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی.
شام کے سنی اکثریت کے شہر غوطہ کے مشرقی علاقوں پر شامی افواج کی جانب سے کئی دنوں سے بمباری کی جارہی جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. مرنیوالوں میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے.
شام کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق غوطہ میں ہلاکتوں‌کی تعداد 1099 ہوگئی ہے جس میں 227 بچے اور 154 عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ حکومتی بمباری کے نتیجہ میں 4,378 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
مشرقی غوطہ کے رہائشی عبدالماک عبود کے مطابق شامی جنگی جہازوں نے مشرقی غوطہ پر ہزاروں پروازیں کیں اور ان کا ہدف زیرزمین اور مسجدوں میں چھپے لوگ ہیں.
سول ڈیفنس شام کے مطابق مشرقی غوطہ کے قصبے اربن میں شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استمعال کیا گیا, حملے میں فاسفورس بمب اور کلورین گیس استمعال کی گئی.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں