امریکہ بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرتا


واشنگٹن:‌ امریکی وزارت خارجہ کی سینئر اہلکار ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستانی علاقائی سلامتی کی حمایت کرتا ہے اور بلوچ علیحدگی پسندوں‌کی حمایت نہیں کرتا.
امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں‌ کے بارے میں اطلاع دینے والوں‌کو انعام دینے کے اعلان سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ افغانی طالبان کے ساتھ ساتھ پاکستانی طالبان کے بھی خلاف ہے.
ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی تنظیموں‌کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہیں کیے گئے. امریکی حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے مابین دیرپا امن کی خواہاں ہے. پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے نومبر 2017 میں کیا گیا دورہ بھی پاک افغان تعلقات کی بہتری کی جانب اشارہ ہے.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں