علما افغان امن کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں: طالبان


کابل:‌ افغان طالبان نے علماء کو خبر دار کیا ہے کہ وہ انڈونیشیا میں ہونے والی افغانستان امن کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں.
طالبان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں جاری جہاد کو خونریزی قرار دینا ہے. علماء کو مزید خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کانفرنس میں شریک ہو کر افغانستان میں غیر مسلم حملہ آوروں کو ان کے مذموم ارادوں کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا نام استعمال کرنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں