توہینِ عدالت کیس: دانیال عزیز پر فرد جرم عائد


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی جبکہ دانیال عزیز کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا.
سپریم کورٹ کےجج جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کے وکیل کو فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ 2017 ء میں دانیال عزیز کی جانب سے جسٹس اعجاز الاحسن کے لئے کہا کہ ان کے خلاف مواد اکٹھا کیا ہے اور ایک انٹرویو کے دوران آپ نے کہا کہ جہانگیر ترین کو قربان کر کے عمران خان کو اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصد ہے۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں