اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گیں، ایرانی وزیرخارجہ

Jawad-Zareef
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گیں۔
ایرانی وزیر خارجہ جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں نے پیر کو وزیرخارجہ خواجہ آصف اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران باہمی تعلقات ، خطہ کے مسائل اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا.
جواد ظریف نے کہاہے کہ ایران کی سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، بھارت کےساتھ تعلقات پاکستان کےخلاف نہیں، یہ ایسے ہی ہے جیسے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ایران مخالف نہیں، ہمیں دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا ہے، سعودی عرب کےساتھ دوطرفہ کثیر الجہتی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، سعودی عرب کو خطے سے باہر نہیں سمجھتے اور سعودی عرب بھی ایسا نہ سمجھے۔ شام، یمن میں تباہی نہیں جبکہ تعمیر کے لئے ایران، سعودیہ اکٹھے ہو سکتے ہیں ہمسایوں کی سلامتی، ہماری سلامتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں