summer-vacations-schedule-announced

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

summer-vacations-schedule-announced
لاہور: پنجاب بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری کردیا ہے.

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیلی کے بعد جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سرکاری اورنجی اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز یکم جون 2018ء کی بجائے 8 جون 2018ء سے ہوگا جبکہ ان تعطیلات کا اختتام 14 اگست کی بجائے 10 اگست کوہوگا.

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں