بھارتی ریاست چھتیس گڑہ میں دھماکہ 9 فوجی ہلاک


نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑہ میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 9 فوجی ہلاک اور10 زخمی ہوگئے.
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر سکما قریب بھارتی فوج کی بم‌ پروف‌ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجہ میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 9 اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے، مرنیوالوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا. زخمی ہونے والے دس اہلکاروں میں سے چار کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے.
واضح رہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند تنظیوں کے خلاف آپریشن میں اب تک دوہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں. بھارتی میڈیا کی جانب سے گاڑی کے بم پروف ہونے کے باوجود ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر سوال اُٹھایا جارہا ہے.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں