معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ انتقال کرگئے


لندن: معروف سائنسدان اورماہرِ طبیعات سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.
ہاکنگ فیملی کے ترجمان نے بھی سٹیفن ہاکنگ کے مرنے کی تصدیق کردی ہے. سٹیفن ہاکنگ 8 جنوری 1942 کو برطانیہ کے معروف شہر آکسفورڈ میں‌پیدا ہوئے. ان کی وجہ شہرت ان کی شہرہ آفاق کتاب A Brief History of Time ہے جو 1988 ء میں‌شائع ہوئی. اس کتاب میں وقت کا سفر(Time Travel) جیسے اہم موضوع کو انتہائی عام فہم زبان میں زیرموضوع لایا گیا.
اس کتاب کی عالمی شہرت کے باعث سٹفن ہاکنگ کو آئن سٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنسدان قرار دیا جاتا ہے. 2006ء‌ میں اس کتاب کے اگلے حصے “A Briefer History of Time” کو شائع کیا گیا. اس کتاب میں بلیک ہولز اور ماضی میں سفرکو روکنے کے لیے اہم نظریات کو پیش کیا گیا تاکہ کوئی بھی ماضی میں‌جا کر کسی قسم کی تبدیلی نہ کرسکے جس سے ہمارا حال اور مستقبل قدرے محفوظ رہے گا.
سٹیفن ہاکنگ کو اپنی علمی قابلیت کی وجہ سے چین میں بہت پزیرائی ملی. چین کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی ہاکنگ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں