عراقی وزیراعظم کے سکیورٹی چیف کو قتل کردیا گیا


بغداد: عراقی وزیراعظم کے سیکورٹی انچارج اور سپیشل فورس کے کمانڈو جنرل شریف اسماعیل کو قتل کردیا گیا.
جنرل شریف اسماعیل عراق کے صوبے نینوا سے واپسی پر عسکریت پسندوں کے حملہ میں‌ہلاک ہوگئے اور ان کے تین محافظ زخمی بھی ہوگئے.
عراقی وزیراعظم کے دورہ نینوا کے انتظامات کو حتمیٰ شکل دینے کے لیے سیکورٹی چیف نینوا گئے اور واپسی پر عسکریت پسندوں کے حملے کا شکار ہوگئے.
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف کامیابی کو جواز بنا کر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے اور عہدہ برقرار رکھنا کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کرد شدت پسندوں اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں