انڈے وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں

lose-weight-eating-eggs
انڈہ صحت کے لیےبے حد اہم غذا ہے کیونکہ اس میں پروٹین، آئرن، وٹامن اور دیگر غذائیت سے بھرپور اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے انڈے کا شمار ’صحت مند متوازن غذا‘ میں ہوتا ہے ۔

انڈے کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہیں اس کا کام امراض قلب سے بچانا اور کولیسٹرول کے مسائل کو دورکرنا بھی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے اس بات کا خیال رکھنا کہ آپ روزانہ کتنے انڈےکھا رہے ہیں۔ ایک انڈے میں تقریباً 200 ملی گرام کولیسٹرول شامل ہوتا ہے تب ہی ہائی کولیسٹرول مریضوں کو انڈہ احتیاط سے کھانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے انسان ہر طرح کی دل کی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ کولیسٹرول کی مقدار کو لیول میں رکھنے کے لیے بھی انڈےکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
eggs-weight-loss
اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی اسیڈز ٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جس سے قلب سے جڑے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر ’روپالی دتتا‘ کا کہنا ہے کہ جو افراد کولیسٹرول بڑھ جانے کے سبب پریشان ہیں جبکہ وہ سبزیاں بھی اپنے کھانے میں استعمال نہیں کرتے تو ان کے لیے دن میں 2 انڈے بغیر زردی کے کھانا ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ ایک پورا انڈہ بھی لے سکتے ہیں۔
eggs-weightloss1
انہوں نے مزید بتایا کہ جن افراد کا کولیسٹرول لیول ٹھیک ہے ان کے لیے روزانہ ایک انڈہ زردی کے ساتھ مفید ہے۔ ایسے افراد جو کسی طرح کی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں ان کے لیے بھی روزانہ ایک انڈہ کھانےکی تاکید کی ہے۔ انڈوں کے شوقین افراد اگر دن میں ایک سے زائد انڈے کھاتے ہیں تو ان کو چائیے کہ وہ زردی نکال کر انڈہ کھائیں کیونکہ یہ سفیدی کے مقابلے میں زیادہ کیلوریزکی حامل ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بڑے انڈے میں 55 کیلوریز شامل ہوتی ہیں ۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں