سلمان خان کو ضمانت پرجیل سے رہا کردیا گیا

salman-khan-granted-bail
جودھپور: بالی وڈ اداکارسلمان خان کوہفتہ کے روز کالے ہرن کے شکار کے مقدمہ میں ضمانت پررہا کردیا گیا ہے اوروہ جیل سے اپنی رہاش گاہ منتقل ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق سلمان خان جیل سے سیدھا ایئرپورٹ گئے جہاں سے وہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ واپس ممبئی پہنچے. سلمان خان نے جودھپور سینٹرل جیل میں دوراتیں گزاریں جبکہ آج انہیں 50،000 بھارتی روپے کے بونڈ ادا کرکے ضمانت مل گئی ہے.

52 سالہ اداکارنے منگل کےروز جودھپوکی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی تھی. اسی عدالت نے سلمان خان کووائلڈ لائف پروٹیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں پانچ سال جیل کی سزا سنائی تھی. سلمان خان بھارت کے سب سے مشہوراورقابل بھروسہ اداکارہیں اوران پرالزام تھا کہ انہوں نے 1998ء میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکارکیا تھا لیکن سلمان خان نے ہمیشہ اس جرم سے انکارکیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں