بھارت کے ایک پروفیسرنے اپنے بیانات سے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے، اس پروفیسرکے مطابق جوعورتیں جینزکی پینٹ پہنتی ہیں ان کے ہاں ہیجڑے پیدا ہوتے ہیں.
راجیت کمار نباتیات کے پروفیسرہیں اورانہوں نے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہرکساراگوڈ میں طالب علموں کو آگاہی پرلیکچردیتے ہوئے یہ متنازعہ بیان دیا ہے. پروفیسرراجیت کمار کا کہنا ہے “ایسی عورتیں جوجینزپہنتی ہیں، شرٹس پہنتی ہیں اورمردوں کی طرح لباس پہنتی ہیں ان کا ہاں ہیجڑوں کی پیدائش ہوتی ہے. صرف کیرالہ ہی میں موجود ہیجڑوں کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہے”.
پروفیسرنے مزید کہا کہ صرف انہی لوگوں کے ہاں اچھے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو اپنی زندگی مرد اورعورت کی طرح گزارتے ہیں. راجیت کمارکا یہ بھی کہنا تھا کہ جن والدین کا کرداراچھا نہیں ہوتا ان کے بچت آٹزم اورسیریبرل پالسی جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں.
ایسا پہلی بارنہیں ہوا کہ پروفیسرراجیت کمار کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے کوئی تنازعہ کھڑا ہوا ہو. اس سے پہلے لڑکیوں کے کالج میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نامناسب باتیں کی جس کی وجہ سے طالبات نے ان کے خلاف نعرے لگائے اوراحتجاج کے طورپرکلاس سے واک آؤٹ بھی کیا.
ریاستی حکام نے پروفیسرراجیت کمار کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراندیشہ ہے کہ ان پر سکولوں اورکالجوں میں آگاہی کلاس لینے کی پابندی عائد کردی جائے گی.
پروفیسرراجیت کمار کے ان متنازعہ بیانات کی بنا پروزیرصحت کے کے شیلاجا نے کہا “راجیت کمار نے ابھی تک اپنے متنازعہ بیانات واپس نہیں لیے ہیں. حکومت ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرنے پرغورکررہی ہے”.
پروفیسرراجیت کمارکے ان خیالات کولے سوشل میڈیا پربھی انتہائی شدید مذمت کی جا رہی ہے.
Can one even imagine the kind of education he has imparted to his students all these years!! Kerala professor’s shocker: ‘Women who wear jeans give birth to transgenders’ https://t.co/giNGFfXF3Q via @IndianExpress
— Chander Suta Dogra (@chandersuta) April 4, 2018
Kerala Professor said Women who wear jeans give birth to transgenders and autistic children. Kon hai yeh log, Kaha se aate hai yeh? Wondering wearing what type of Clothes produce the foolish specimen like him.
— Anshul Saxena (@AskAnshul) April 4, 2018
Crazy person of the day award goes to this botany professor who claims that women who wear jeans and dress like men end up giving birth to transgender people https://t.co/pvejKCQpb7
— Kai Schultz (@Kai_Schultz) April 4, 2018