yasir-shah-ousted-england-tour

یاسرشاہ انگلینڈ اورآئیرلینڈ ٹیسٹ سیریزسے باہر

yasir-shah-ousted-england-tour
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ اورآئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاری کررہی ہے لیکن پیرکے روزٹیم کوایک زورداردھچکا لگا کیونکہ لیگ سپنریاسرشاہ کولہے کی ہڈی پرچوٹ لگے کی وجہ سے اس سیریز سے باہرہوگئے ہیں.

31 سالہ لیگ سپنریاسرشاہ 2014ء سے پاکستان کے ٹیسٹ میچوں کی جیت میں اہم کردارادا کررہے ہیں. یاسرشاہ اب تک 28 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اورانہوں نے کل 165 وکٹیں حاصل کی ہیں. پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے تصدیق کی ہے کہ یاسرشاہ اس سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں.

انضمام الحق نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا “یاسرشاہ انگلینڈ اورآئرلینڈ ٹیسٹ سیریزسے باہر ہوگئے ہیں اوریہ ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے. ان کا ٹیم سے باہرہونا بہت ہی نقصان دہ ہے”.

میڈیکل رپورٹس کے مطابق یاسرشاہ کے کولہے کی ہڈی میں سٹریس فریکچرآیا ہے، انہیں صحتیاب ہونے کے لیے چارہفتے درکارہوں گے جبکہ اس کے بعد مزید چھ ہفتے تک آرام درکارہوگا.

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یاسرشاہ کی کمی کودورکرنے کے لیے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان، آف سپنربلال آصف اوربائیں بازو سے باؤلنگ کرنے والے سلوباؤلرکاشف بھٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں. شاداب خان نے ابھی تک صرف ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیلا ہے جس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ باقی دونوں کھلاڑیوں نے ابھی اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے.

یاسرشاہ نے مئی 2016ء سے کوچ مکی آرتھے کی رہنمائی میں 16 ٹیست میچ کھیلتے ہوئے 89 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں. یاسرشاہ نے 2016ء میں‌ لارڈزمیں 10 وکٹیں‌ حاصل کرکے پاکستان کونہ صرف جیت سے ہمکنارکیا تھا بلکہ انگلینڈ کے ساتھ سیریزبھی 2-2 سے برابرکی تھی.

یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں صرف 17 میچ کھیل کرہی حاصل کرلی تھیں جبکہ 150 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے انہوں نے صرف 27 ٹیسٹ میچ ہی کھیلے. یاسرشاہ 100 اور150 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے تیزترین پاکستانی کھلاڑی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں