indian-swallows-metal-objects-marriage

بھارتی شخص نے شادی کےچکرمیں چابیاں، تاریں اورموبائل نگل لیا

indian-swallows-metal-objects-marriage
بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک شخص نے شادی کروانے کے چکر میں اپنی جان داؤ پرلگاتے ہوئے لوہے کی مختلف چیزیں ثابت نگل لیں.

اجے دویدی جس کی عمر42 سال ہے اکثر بیمار رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کی شادی نہیں ہورہی تھی. اجے کوشک تھا کہ اس پر کالے جادو کے اثرات ہیں اس لیے اجے نے ایک تانترک سے مدد لینے کا ارادہ کیا.

تانترک نے اجے کوحکم دیا کہ اس کی ہدایات پرمذہبی احکامت کی طرح عمل کرے. تانترک نے اجے کوحکم دیا کہ وہ علاج کے طورپراپنا موبائل فون اوراس کی بیٹری، چابیاں، تیزدھاردھاتی تاریں، شیشہ اوراس طرح کی دوسری چیزیں‌ نگل لے. اجے نے تانترک کے احکامات پرعمل کیا جس کے بعد اس کے پیٹ میں درد شروع ہوگئی اوراسے ہسپتال لے جایا گیا.

ہسپتال پہنچنے پرڈاکٹرنے جب اجے کا ایکس رے کروایا تووہ یہ دیکھ کرحیران رہ گیا اس کے مریض کے جسم میں دھاتی اشیاء موجود ہیں. ڈاکٹروں نے فوری طورپرسرجری کے ذریعے اجے کے جسم سے دھاتی اشیاء باہرنکال لیں.

آپریشن کرنے والے سرجن ایک کے سنگھ کا کہنا تھا اجے دویدی کے ذہن میں خودکشی کے رجحانات جنم لے رہے تھے جس کی وجہ سے اس نے تانترک کی عجیب وغریب ہدایات پرعمل کرنے کا فیصلہ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں