یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانےوالی ویڈیو ہیکرزنے ڈیلیٹ‌ کردی

youtube-hacked-despacito-deleted
لاس اینجلس: ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پچھلے دنوں ایک ہیکنگ حملے کا شکارہوگئی اورہیکرزنے یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے ولی ویڈیو”ڈسپاسیتو” سمیت اور بہت سی ویڈیوزعارضی طورپرڈیلیٹ کردیں.

ڈیلیٹ ہونے والی ویڈیوزمیں دنیا کے سب سے مشہورومعروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزشامل ہیں جیسا کہ ڈریک (Drake), کیٹی پیری (Katy perry) اور ٹیلرسوفٹ (Taylor Swift). ہیکروں نے ان گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزکوہٹا کران کی جگہ “فلسطین کوآزاد کرو” (Free Palestine) کا پیغام لگا دیا.

گلوکارلوئس فونسی کے گانے ڈسپاسیتو(Despacito) کی میوزک ویڈیو یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے اوراس ویڈیوکواب تک 5 ارب باردیکھا جاچکا ہے. اس ویڈیوکی جگہ ہیکرزنے لال ٹوپیاں پہنے مسلح افراد کی تصاویرلگا دیں جوکہ لاطینی ٹی وی سیریز “منی ہائسٹ” (Money Heist) سے لی گئی لگتی ہیں.

ڈیلیٹ ہونے والی زیادہ ترویڈیوز منگل تک واپس اپ لوڈ کردی گئی تھیں لیکن کچھ ویڈیوزکا عنوان اب بھی ٹھیک نہیں ہے اوران پراصل عنوان کی بجائے Prosox اورKuroi’SH لکھا آ رہا ہے جوکہ مبینہ ہیکرزکے نام ہیں.

Kuroi’SH نامی ٹویٹرصارف نے شمالی کوریا کے میوزک بینڈ BTS سمیت اوربہت سی ویڈیوزہیک کرنے کی دھکمی دی ہے. اپنے ایک ٹویٹرپیغام میں اس ہیکرکا کہنا ہے “ہم اصل میں وجود رکھتے ہیں اورکچھ بھی جعلی نہیں ہے. ہرچیز ہیک کی جاسکتی ہے”.

اپنا تبصرہ بھیجیں