worlds-most-expensive-numberplate

برطانیہ میں دنیا کی سب مہنگی نمبرپلیٹ برائے فروخت

worlds-most-expensive-numberplate
لندن: برطانیہ میں دنیا کی سب سے مہنگی نمبرپلیٹ فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے اوراس کی قیمت 2 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے ہے.

اگرآپ کا شمارایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو گاڑیوں کے شوقین ہیں اورآپ کے پاس بیش بہا پیسے ہیں اورآپ کواس بات کی بھی پرواہ نہیں ہے کہ آپ کے اردگرد کے لوگ آپ کوانتہائی کھلنڈرا انسان سمجھیں تویہ خبرآپ کے لیے ہے. اس نمبرپلیٹ پر”F1″ لکھا ہے اوریہ اس وقت افضال خان نامی شخص کی ملکیت ہے. یہ نمبرپلیٹ افضال خان نے اپنی مرسیڈیزبینزکولگا رکھی ہے.

افضال خان نے یہ نمبرپلیٹ 6 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپوں کے عوض‌ خریدی تھی اوراب وہ اسے بیچ کرخاطرخواہ منافع کمانا چاہتے ہیں. افضال نے جب 2008ء میں ایسکس کونسل سے یہ نمبرپلیٹ خریدی تھی تولوگ ان پرہنس رہے تھے. لیکن اگروہ اس نمبرپلیٹ کواپنی مانگ کے مطابق بیچنے میں کامیاب ہوگئے توسب کی ہنسی بند ہوجائےگی.

برطانوی جریدے ‘دی سن’ کے مطابق ایسکس کونسل پچھلے 104 سال سے اس نمبرپلیٹ کی مالک تھی اور2008ء میں افضال خان نے بھاری قیمت ادا کرکے یہ نمبرپلیٹ حاصل کرلی.

افضال خان ایک ڈیزائننگ کمپنی کے مالک ہیں اورانہوں نے یہ نمبرپلیٹ اپنی بگاٹی ویرون پربھی لگا رکھی تھی. افضال خان گاڑیوں کے شوقین ہیں اوران کے پاس کافی تعداد میں مہنگی گاڑیاں موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں