pakistani-wrestler-wins-bronze-commonwealth

پاکستانی ریسلرنے کامن ویلتھ گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیت لیا

pakistani-wrestler-wins-bronze-commonwealth
گولڈ کوسٹ: آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان نے ایک اورتمغہ جیت لیا ہے، جمعرات کے روز ریسلرمحمد بلال نے اپنے برطانوی حریف کوہرا کرکانسی کا تمغہ اپنے نام کیا.

محمد بلال اپنے حریف جارج ریم پرمکل طورپرحاوی رہے اور انہوں نے 2 پوائنٹس سے یہ میچ جیت لیا. اس جیت کے ساتھ پاکستان کے کل تمغوں کی تعداد تین ہوگئی ہے. کامن ویلتھ گیمز2018ء میں پاکستان کے باقی دو تمغے ویٹ لفٹروں نے جیتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں