لاہور: قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ پنجاب میں شہبازشریف کے داماد علی عمران کو بھی طلب کرلیا ہے.
اطلاعات کے مطابق نیب لاہورنے پیرکے روز دوبجے شہبازشریف کے داماد علی عمران کا ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے. ان پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنا رکھے ہیں، اس کے علاوہ علی عمران سے صاف پانی پراجیکٹ کے متعلق تحقیقات بھی کی جائیں گی.
نیب تحقیقات کے مطابق مبینہ طوررپرصاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں.