Bhang

ارجنٹائن میں چوہے 540 کلو بھنگ کھا گئے

Bhang
بیونس آئرس: پولیس کے مطابق پولیس کے مال خانے میں جمع 6 ہزار کلو سے زائد بھنگ میں سے 540 کلو گرام بھنگ کھا گئے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق گودام میں گزشتہ دو سال کے دوران 6ہزار کلو گرام بھنگ رکھوائی گئی ،سابق کمشنر جاویئر کے بعد عہدہ سنبھالنے والے کمشنر نے گودام کے ریکارڈ کے برعکس 5460کلو گرام بھنگ ہونے اور 540کلو گرام منشیات غائب ہونے کا مقدمہ سابق کمشنر سمیت 8 اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
فرانسک ماہرین نے پولیس کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہے نشہ آور اشیاء کو کھانے سے مکمل اجتناب کرتے ہیں‌ اور اگر چوہوں نے اتنی مقدار میں بھنگ کھائی ہوتی تو ان میں سے زیادہ تر چوہوں کی لاشیں بھی اُسی سٹور روم میں ملنی چاہیے. عدالت نے مقدمے کی سماعت کو اگلے مہینے کی 4 تاریخ تک کے لیے ملتوی کردیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں