-trump-

بشارالاسد کا کیمیائی حملہ شیطانی عمل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

-trump-
واشنگٹن:‌امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد کا کیمیائی حملہ ایک شیطانی عمل ہے اور امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو سختی سے روکے گا.
امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کو شام کی کیمیائی اسلحہ کی تنصیبات پر حملے کا حکم دے دیا ہے. رطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر یہ مشترکہ آپریشن کیا جارہا ہے، اس کارروائی کا مقصد کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پھیلاؤ اور استعمال کو سختی سے روکنا ہے، ہم شامی حکومت کے خلاف اس طرح کی کارروائی اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بند نہیں کردیتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ آمر بشارالاسد کے کیمیائی حملے کی وجہ سے بچے اور بڑے شدید کرب اور اذیت میں مبتلا ہوگئے، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کسی انسان کا کام نہیں بلکہ یہ کسی شیطان کا کام ہے. میں روس اور ایران سے پوچھتا ہوں کہ کون سا ملک معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے قتل عام میں ملوث ہونا چاہے گا، یہ دونوں ممالک مجرم بشارالاسد کی سب سے زیادہ مدد کررہے ہیں، اسے اسلحہ دے رہے ہیں اور مالی معاونت کررہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب سے ایک سال پہلے بھی شامی حکومت نے اپنے معصوم شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے جس کے جواب میں امریکا 58 ٹاک ہاک میزائل داغ کر شام کی 20 فیصد ائر فورس کو ختم کردیا تھا، گزشتہ ہفتے بشارالاسد نے ایک بار پھر کیمیائی حملہ کیا ہے اور دمشق کے قریب دوما کے علاقے میں معصوم اور نہتے عوام کا قتل عام کیا، جو اس بدترین حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، 2013 میں بھی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دنیا کو شامی کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی ضمانت دی تھی، لیکن شامی صدر بشارالاسد کے حالیہ حملے کا مطلب ہے کہ پیوٹن اپنا وعدہ نبھانے میں ناکام ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں