چیف جسٹس کا پنجاب کے تمام عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم

Pakistan-Hospitals
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب پولیس کو ایک ہفتے کے اندر تمام عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کے اسپتالوں کی ابتر صورتحال کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 30 روز کے اندر پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا. عدالت کا مزید کہنا تھا کہ مشیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق بیانِ حلفی دیں کہ وہ 30 روز میں اسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ مشیرِ صحت نے جواب دیا کہ میں عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔
عدالت نے محکمہ صحت کی تمام خالی اسامیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کے بیان کی روشنی میں حکم جاری کیا، چیف سیکرٹری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن سے قبل بھرتیاں نہیں کی جاسکتیں تاہم پنجاب پبلک سروس کمیشن کو اس حوالے سے استثناٰ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں