ch-nisar-maryam-dispute

آپ سے کس نے پارٹی ٹکٹ مانگاہے، چوہدری نثارکا مریم نوازسے سوال

ch-nisar-maryam-dispute
اسلام آباد: سابق وزیرِاعلیٰ چوہدری نثارعلی خان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں‌ ہورہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی جماعت کے کچھ مخصوص‌ رہنماؤں کوبھی آڑے ہاتھوں لیا.

حال ہی میں مریم نوازنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثارکوٹکٹ دینے کا استحقاق نوازشریف کے پاس ہے اوریہ کہ اس معاملے میں‌ ان کے پاس کوئی اختیارنہیں‌ہے. مریم نوازکے اس بیان کے ردعمل میں چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے “ٹکٹ کی مانگ کس نے کی ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مجھے ٹکٹ دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے”.

چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے 35 سالہ سیاسی کیریئرمیں‌ کبھی بھی ٹکٹ کی مانگ نہیں‌ کی اورنہ ہی مستقبل میں ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے. ان کا کہنا تھا “میں نے کبھی بھی کسی سے ٹکٹ کی مانگ نہیں کی. 1985ء سے اب تک میں نے پہلے اللہ پراوراس کے بعد اپنے حلقے کے لوگوں پربھروسہ کیا ہے”.

اس سے پہلے چوہدری نثارنے کہا تھا مریم نواز کی تیز زبان مسلم لیگ (ن) کوایک پاتال میں دھکیل رہی ہے. انہوں نے صاف صاف کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں‌ کریں گے.

افواہوں کے باوجود چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیارنہیں کررہے اوران خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، نہ ہی عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی اوررہنما نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے. چوہدری نثارنے اس بات پربھی غصہ کا اظہارکیا کہ کچھ لوگ ان کی سیاسی کامیابیوں کومسلم لیگ (ن) کی مرہونِ منت سمجھتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں