اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش


اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں‌میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا.
اتوار اور سوموار کی درمیانی رات اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. بارش کے بعد تیز ہواؤں‌نے گرمی کی شدت کو کم کردیا.
محمکہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، کوئٹہ، ژوب، قلات، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان میں میں بارشیں متوقع ہیں۔ جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں لہذٰا مقامی لوگ اور انتظامیہ نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں