pakistan-largest-host-refugees

پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا میزبان ہے، یواین ایچ سی آر

pakistan-largest-host-refugees
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمیشن (یواین ایچ سی آر) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پرپناہ گزینوں‌ کا سب سے بڑا میزبان ہے.

یواین ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے، صرف افغانستان سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کی تعداد 14 لاکھ 50 ہزارہے. اس رپورٹ میں‌ مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے غیرمشروط طورپرلاکھوں پناہ گزینوں بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے. ان پناہ گزینوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے لیکن ان میں بڑی تعداد افغانیوں کی ہے جوجنگ کے دوران ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے.

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پچھلی تین دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے. پناہ گزینوں کی میزبانی کے علاوہ پاکستان رضاکارانہ طورپران پناہ گزینوں کوواپس اپنے وطن بھجوانے میں بھی پہلے نمبرپرہے. مارچ 2002ء سے اب تک تقریباً 41 لاکھ پناہ گزینوں کوواپس اپنے وطن بھجوایا جا چکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں