ٹرمپ جھوٹے اورصدارت کے لیے نااہل ہیں: جیمز کومی

James-Comey
واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل قرار دے دیا.
غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے لیے عورتیں صرف گوشت کا‌ٹکڑا ہیں. ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔
جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا (دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے صدر کو قابل احترام شخصیت اور ملکی اقدار کا حامل ہونا چاہیے جن میں سب سے اہم سچائی کی صفت ہے، لیکن ٹرمپ اس خوبی پر پورا نہیں اترتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں