john-cena-nikki-bella-split

ریسلرجان سینا اورمنگیترمیں شادی سے صرف ایک ماہ پہلے ہی علیحدگی

john-cena-nikki-bella-split
ڈبلیوڈبلیوای سپرسٹارجان سینا اوران کی منگیترنکی بیلا نے شادی سے صرف ایک ماہ پہلے ہی علیحدگی کا اعلان کردیا ہے. نکی بیلا نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا “بے شک یہ ایک بہت ہی مشکل فیصلہ تھا لیکن اس کے باوجود ہم دونوں کے درمیان عزت اورمحبت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا. میری اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمارے نجی معاملات کی قدرکریں”.

ریسلرجان سینا اورنکی بیلا کی منگنی اپریل 2017ء میں ہوئی تھی اوران کی شادی کی تاریخ 5 مئی 2018ء تھی.

جان سینا اورنکی بیلا دونوں ہی ڈبلیوڈبلیوای کے سپرسٹارہیں، دونوں سابق چیمپئن رہ چکے ہیں اورریسلنگ سے ہٹ کربھی ٹوٹل بیلاز نامی ریئلٹی شومیں بھی حصہ لے چکے ہیں. جان سینا نے پچھلے سال ڈبلیوڈبلیوای کے سالانہ ٹورنامنٹ ریسلمینیا 33 (Wrestlemania)
کے لائیوشوکے دوران نکی بیلا کوشادی کے لیے پرپوز کیا تھا. اس خبرنے ریسلنگ کے مداحوں کوکافی حیران کیا ہے کیونکہ کچھ دن پہلے ہی ان دونوں کی ایک ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پرشائع ہورہی تھیں.

جان سینا نے ریسلنگ کے علاوہ ایکٹنگ میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے اوران کی نئی فلم بلاکرز ریلیز ہونے والی ہے. علیحدگی کی خبرمنظرعام پرآنے کے بعد جان سینا نے اسنٹاگرام پرایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے برا دن ہے. انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا “ہم سب کا اچھے اوربرے دنوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے. ہم میں سے کوئی بھی غلطیوں سے پاک نہیں ہے لیکن اگرآپ کی کسی غلطی کی وجہ سے کسی کا دل دکھا ہوتواس شخص سے معافی مانگنی چاہئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں