عالمی معائنہ کاروں کو شام میں کیمیکل حملے کی جگہ تک رسائی دے دی گئی


روس نے عالمی معائنہ کاروں کو شام میں کیمیک حملے کی جگہ تک رسائی دینے کا اعلان کیا ہے.
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نےشام میں امریکی حملے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کہیں بھی کیمیائی حملہ نہیں ہوا اور روس اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو 7 اپریل کو ہونے والے حملے کی جگہ تک رسائی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے.
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے شامی حکوت پر اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا اور شام کی دفاعی تنصیبات پر حملے بھی کئی گئے.
واضح رہے کہ عالمی معائنہ کاروں کی ٹیم پہلے سے ہی شام میں موجود ہے جسے اب تک حملے کی جگہ تک رسائی نہ دی گئی تھی. اس سے پہلے روس نے کیمیکل حملے کو برطانوی خفیہ ایجنسیوں‌کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں