میشا شفی نےعلی ظفرپرجنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام لگادیا

misha-shafi-accuses-ali-zafar-sexual-harrasment
پاکستان کی معروف گلوکارہ اوراداکارہ میشا شفی نے گلوکارعلی ظفرپر متعدد بارجنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے. میشا شفی نے یہ الزامات ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں لگائے ہیں اوران کا کہنا ہے “میرا ضمیرمجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا”.

میشا شفی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں‌ کہا “میں اس معاملے پراس لیے بات کررہی ہوں کہ میرا یقین ہے اگرمیں جنسی طورپرہراساں ہونے کے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں لوگوں کوبتاؤں گی تواس سے ہماری معاشرے میں قائم خاموشی کی جوروایت ہے اسے ختم کرنے میں مدد ملے گی. اس معاملے پربات کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن خاموش رہنا اس سے بھی مشکل ہے. میرا ضمیرمجھے خاموش رہنے کی مزید اجازت نہیں دیتا”.

میشا شفی کا مزید کہنا تھا “کچھ معاملات ایسے ہیں جن کے بارے میں عورت ہونے کے ناتے بولنا بہت ہی مشکل ہے خاص طورپرجنسی طورپرہراساں ہونے کا معاملہ. اگرمیری جیسی عوامی شخصیت کے ساتھ ایسا واقع پیش آ سکتا ہے تواس انڈسٹری میں قدم رکھنے والی کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے جوکہ بہت ہی قابلِ فکربات ہے”.

علی ظفرپرلگائے گئے الزامات کے بارے میں ان کا کہنا تھا “میرے انڈسٹری کےساتھی علی ظفرنے متعدد بارمجھے جنسی طورپرہراساں کیا ہے. یہ واقعات تب کی بات نہیں ہیں جب میں کم عمرتھی یا انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھی. میرے ساتھ یہ واقعہ تب پیش آیا جب میں ایک بااختیاراورکامیاب عورت بن چکی تھی. میرے ساتھ یہ واقع تب پیش آیا جب میں‌ دوبچوں کی ماں تھی”.

میشا شفی جنہوں نے کوک سٹوڈیو شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شہرت حاصل کی ان کا کہنا تھا “ان واقعات سے مجھے اورمیرے خاندان کوانتہائی صدمہ پہنچا ہے. میں علی ظفرکوکئی سال سے جانتی ہوں اوران کے ساتھ کئی دفعہ پرفارم بھی کرچکی ہوں. میں ان کے رویے سے بہت دلبرداشتہ ہوں اورمیں جانتی ہوں میں ایسی اکیلی عورت نہیں ہوں”.

اپنا تبصرہ بھیجیں