امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات


تل ایب: امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو جو ان دنوں مشرق وسطٰی کے دورہ پر ہیں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتھن یاہو سے ملاقات کی.
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ‌کی موجودہ صورتحال میں ایران کے کرادار پر کڑی تنقید کی. امریکی وزیرخارجہ نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران بشارالسد اور یمن میں باغیوں کو مالی اور فوجی امداد فراہم کر رہا ہے.
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے ختم کیے جائیں، ایران ایک کے بعد ایک ملک کو تباہ کر رہا ہے اسے ہر صورت روکنا ہوگا.
واضح رہے کہ ایران امریکہ سے کئے گئے ایٹمی معاہدے کے تحت ایران غیر فوجی مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں