شمالی بھارت میں ریت کا طوفان 126 افراد ہلاک


بھارت کی شمالی ریاستوں راجھستان اور اتر پردیش میں شدید آندھی اور مٹی کے طوفان سے 126 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئےجبکہ تیز ہواؤں‌ سے بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا.
اترپردیش ریلیف کمیشن کے سربراہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلےبیس سالوں میں کسی بھی طوفان کے نتیجے میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں.
بھارتی شہر آگرہ میں طوفان کے نتیجہ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی. زیادہ ترہلاکتیں گھروں‌ میں سوئے ہوئے لوگوں کے اوپر ملبہ گرنے سے ہوئیں.
واضح‌ رہے کہ بھارت کے شمالی علاقوں میں اس سے پہلے بھی کئی طوفان آئے ہیں لیکن یہ طوفان پچھلے بیس سالوں میں بدترین طوفان تھا. ماہرین کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے طوفان شدت اختیار کررہے ہیں.
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں اترپردیش اور راجھستان میں مزید طوفان آ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں