مدینہ منورہ عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

fire-erupts-madina-hotel
مدینہ: مدینہ منورہ میں قائم ایک ہوٹل میں ہفتہ کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے، اس ہوٹل میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے عمرہ زائرین رہائش پذیرہیں.

اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے اورلوگوں کوہوٹل سے باہرنکالنے میں مصروف ہیں. ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کی 14ویں منزل پرلگی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے. اس ہوٹل میں پاکستان، مصر، عراق اورشام سے آئے ہوئے زائرین ٹھہرے ہوئےتھے.

پاکستان سے کم ازکم 250 افراد عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں.

اس سے پہلے 9 فروری 2014ء میں بھی مدینہ کے ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کےنتیجہ میں کم ازکم 15 افراد ہلاک جبکہ 130 کے قریب لوگ زخمی ہوگئے تھے. مصری میڈیا کے مطابق یہ آگ بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی لگی تھی.

جس وقت آگ لگی اس وقت ہوٹل میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے تقریباً 700 لوگ موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں