جوہری معاہدے کو ختم کرکے امریکہ پچھتائے گا: ایران


تہران: ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرکے تاریخی غلطی کرے گا.
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جوہری معاہدے پر تنقید کررہے ہیں اور اس معاہدے کو پاگل پن قرار دے رہے ہیں.
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 2015ء میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد امریکہ، فرانس، چائنہ‌،‌روس‌‌اور‌جرمنی‌ نے‌ ایران‌ پر‌ سے‌ تجارتی‌‌‌ پابندیاں ختم کردیں تھیں.
امریکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے فارن سیکریٹری نے ایران امریکہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکہ کا دورہ کیا، وائٹ ہاؤس میں انہیں معاہدے کی تفصیلات اور ان پر امریکی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا.
اس سے پہلے اقوام متحدہ نے بھی امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ معاہدے کو ختم نہ کرے.

اپنا تبصرہ بھیجیں