وزیرداخلہ محفوظ نہیں تو عوام کیسے محفوظ ہو سکتے ہیں، سراج الحق

siraj-ul-haq-pakistan-not-islamic-country
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ حکومت کی ناکامی ہے، اگر وزیرداخلہ محفوظ نہیں تو عوام کیسے محفوظ ہو سکتے ہیں.
جماعت اسلامی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کا فرعون بھی نوجوانوں کو غلام بنانا چاہتا ہے لیکن ہم نوجوانوں کو درست راستہ بتانا چاہتے ہیں کیوں کہ درست راستہ اسلام اور والدین کے احترام کا راستہ ہے جب کہ ہم قوم کو اللہ اور اس کے رسول کی غلامی کی طرف بلاتے ہیں۔
لوگوں نے اسلامی پاکستان کے لیے قربانیاں دی تھیں لیکن بد قسمتی سے ملک میں اسلام نافذ نہیں کیا گیا لیکن میں شیطانی سیاست سے پناہ چاہتا ہوں جب کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا ووٹر جنت کا راستہ اختیار کرے کیوں کہ ہم کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں، آج امریکا نوجوانوں کے ذہن کو بدلنے کے لیے نصاب میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے لیکن نوجوان قیادت عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں