putin-takes-oath-fourth-time

ولادمیرپوٹن چوتھی مرتبہ روس کے صدرمنتخب ہوگئے

putin-takes-oath-fourth-time
ماسکو: ولاد میرپوٹن نے پیرکے روز کریملن میں چوتھی مرتبہ صدرکا حلف اٹھایا جس کے ساتھ ہی ان کی دودہائیوں پرمبنی حکومت میں مزید چھ سال کی توسیع ہوگئی ہے.

ولاد میرپوٹن نے روسی آئین پرہاتھ رکھ کرحلف اٹھاتے ہوئے کہا “میں روس کے حال اوراس کے مستقبل کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کواپنا فرض سمجھتا ہوں اوریہی میری زندگی کا مقصد بھی ہے”.

روسی صدرولاد میر پوٹن 1999ء سے برسرِاقتدارہیں اوراس سال مارچ میں‌ ہونے والے انتخابات میں ایک بارپھر76.7 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں. ان کا کہنا تھا “مجھے اپنی اس اہم ذمہ داری کا بخوبی احساس ہے اورمیں روس کی عوام کا شکرگزارہوں. ہمیں اپنی سرزمین پرفخرہے. ملک کے سربراہ ہونے کے ناتے میں روس کی طاقت اورخوشحالی میں مزید اضافہ کروں گا”.

اپنا تبصرہ بھیجیں