پاکستان ستمبرمیں چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

hockey-tournament-pakistan
اسلام آباد: پاکستان ستمبرکے پہلے ہفتے میں چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا، اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے پہلا انتخاب راولپنڈی ہے.

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئرکا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2 ستمبرسے لے کر10 ستمبرتک ہوگا اوراس ٹورنامنٹ کوانٹرنشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے کیلنڈرمیں بھی شامل کرلیا گیا ہے. شہباز احمد نے مزید کہا “جن چھ ممالک کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی ان میں پاکستان سمیت عمان، افغانستان، قازقستان، ترکی اورسرلنکا شامل ہیں”.

شہباز احمد نے کہا “ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں کروایا جائے جس کے لئے ہم پاکستان فوج سے اس کی اجازت طلب کررہے ہیں”.

لیکن اگرراولپنڈی میں ٹورنامنٹ نہ کروایا جاسکا توپھرنصیربنڈا ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جہاں حال ہی میں‌ نیا آسٹروٹرف بھی بچھایا گیا ہے. اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی میں بھی کرویا جاسکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں