ahsan-iqbal-attacker-labbaik

احسن اقبال پرحملہ کرنے والے کا تعلق تحریکِ لبیک سے ہے، ڈی سی نارووال

ahsan-iqbal-attacker-labbaik
لاہور: ایک سینئرسرکاری اہلکارکے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے.

ڈپٹی کمشنرنارووال نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کے چیف سیکرٹری کوبھجوا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آورنے اپنا تعلق تحریک لبیک سے بتایا ہے.

حملہ آورعابد حسین نے تقریباً 15 گزکے فاصلے سے احسن اقبال پراس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک کانرمیٹنگ میں شرکت کرکے واپس جا رہے تھے. احسن اقبال کولاہورکے سروسزہسپتال کے آئی سی یومیں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پیرکی صبح ان کا آپریشن کیا جائے گا.

ڈاکٹروں نے احسن اقبال کے پیٹ سے گولی نکال لی ہے جبکہ ان کے ٹوٹے ہوئے بازومیں آپنی پلیٹیں بھی لگا دی گئی ہیں. ڈاکٹرشفقت وسیم نے اے ایف پی سے پات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال اب مستحکم حالت میں ہیں لیکن انہیں ابھی مزید دودن ہسپتال میں رہنا پڑے گا.

23 سالہ حملہ آورعابد حسین کواس واقعہ کے فوراَ بعد ہی گرفتارکرلیا گیا تھا اورپولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کئے اورعینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے. ایک سینئرپولیس اہلکارنے میڈیا کوبتایا کہ حملہ آورنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ختمِ نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کرنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کونشانہ بنایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں