ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدہ ختم کردیا

trump-end-iran-nuclear-deal
واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری معاہدہ ختم کردیا ہے اورساتھ ہی اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے “ایران جوہری معاہدہ ایک بہت ہی برا معاہدہ تھا اورامریکہ اس سے پہلے اس سے زیادہ یک طرفہ معاہدے میں شامل نہیں ہوا. آج ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں کہ ایرانی وعدہ ایک جھوٹ تھا. حقیقت میں یہ معاہدہ انتہائی یک طرفہ تھا اوراسے کبھی بھی حتمی شکل نہیں دینی چاہئے تھی. یہ معاہدہ نہ استحکام لایا اورنہ امن اورنہ یہ کبھی لائے گا”.


ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کچھ ہی دیربعد امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیونے اعلان کیا کہ امریکہ صرف معاہدہ ختم کرنے پرہی اکتفا نہیں‌ کرے گا. ان کا کہنا تھا “ایران پرپھرسے پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کی وجہ سے ایران سفارتی اورمعاشی تنہائی کا شکارہوجائے گا”.

اپنا تبصرہ بھیجیں