پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ


اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا.
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، ایبٹ آباد، باجوڑ ایجنسی، مانسہرہ، کرم ایجنسی، سرگودھا، بھلوال، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، مردان، چنیوٹ، مانسہرہ سمیت کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر آگئے.
تفصیلات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے بھارت، افغانستان اور ایران میں‌بھی محسوس کئے گئے. امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی اور اس کی گہرائی 97 کلومیٹرتھی.
زلزلے کے دوران اسلام آباد میں سینٹ کا اجلاس جاری تھی جسے دس منٹ تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا.
واضح رہے کہ آج صبح بھی بنوں‌میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد بنوں کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے سے گیارہ بچے زخمی گئے.
یہ خبر ابھی مکمل نہیں ہے، زلزلہ کے بارے میں مزید معلومات آنے تک انتظار کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں