سعودی عرب نے حوثی باغیوں‌کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا


ریاض: عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں‌کی جانب سے ایک دفعہ پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا گیا جسے سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے ناکام بنا دیا.
سعودی حکام کے مطابق میزائل ایرانی ساخت کا تھا جسے یمن سے داغا گیا تھا. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں ریاض کے مرکز میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ جس کے بعد آسمان پر شعلے بلند ہوتے ہوئے بھی دیکھے۔ علی الصبح سعودی میڈیا نے حوثی میزائل حملے کو ناکام بنانے سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی حدود میں 5 سے زائد مرتبہ میزائل داغے ہیں تاہم ہر بار سعودی ایئر ڈیفنس نے بروقت کارروائی کر کے میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں