شمالی کوریا نے تین امریکی شہریوں کو رہا کردیا


شمالی کوریا نے جیل میں قید تین امریکی شہریوں کو رہا کردیا، اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹؤیٹ میں کیا.
امریکی صدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ کے سیکٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو 3 امریکی شہریوں کے ساتھ شمالی کوریا سے امریکی کی جانب روانہ ہو چکے ہیں. امریکہ اپنے شہریوں‌ کی رہائی کا منتظر تھا، تمام امریکی شہریوں کی صحت ٹھیک ہے”.

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے شمالی کوریا سے تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیا تھا جس کا شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے مثبت جواب دیا. امریکی سیکٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیونےاپنے حالیہ دورہ میں ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات کے لیے تواریخ بھی طے کرلی ہیں.
شمالی کوریا سے رہا ہونے والے امریکی شہریوں کے استقبال لیے امریکی صدر اینڈریوز ایئرفورس بیس پر خود جائیں گیں. واضح‌ رہے کہ امریکہ اپنے شہریوں کے حقوق کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتا اور امریکی حکومت دنیا میں کسی بھی جگہ اپنے شہریوں کا دفاع کرتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں