hassan-rouhani

امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے: ایران

hassan-rouhani
تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے‌‌‌‌امریکی‌صدرکے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کو عالمی معاہدوں‌کی خلاف ورزی قرار دے دیا.
ایرانی میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے ایرانی حکام کو معاہدے کے تمام فریقین سے بات کرنے کا حکم دیا ہے، واضح رہے کہ ایران امریکہ ایٹمی معاہدے میں چین، فرانس، روس اور دیگر کئی ممالک بھی شامل ہیں. امریکی صدر کے فیصلے کے بعد کئی یورپین ممالک کے سربراہان نے ڈونلڈ ٹرمپ پر معاہدے سے مکر جانے پر شدید تنقید بھی کی ہے.
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہادنیا کو ایران کو کسی بھی صورت میں ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینے چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں