مہاتیرمحمد ایک بارپھرملائشیا کےعام اتنخابات میں کامیاب

mahatir-muhammad-wins-eletction
کوالالمپور: ملائشیا کے بزرگ سیاستدان اورسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد 92 سال کی عمرمیں ایک مرتبہ پھرعام انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں. مہاتیرمحمد کی یہ جیت حیران کن ہے اوراس کے نتیجے میں انہوں نے ساٹھ سال سے برسرِاقتدارجماعت کوشکست دے کراقتدارسے باہرکردیا ہے.

مہاتیرمحمد اوران کے اتحادیوں نے بریسن نیشنل اتحادی جماعت کوشکست دی ہے، یہ جماعت ملائشیا کی آزادی یعنی 1957ء سے برسرِاقتدارہے. مہاتیرمحمد اسے سے پہلے 22 سال تک ملائشیا کے حکمران رہے ہیں اورانہوں نے موجودہ وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن زدہ حکومت کواقتدارسے باہرنکالنے کی غرض سے سیاست سے ریٹائرمنٹ واپس لی ہے.

مہاتیر محمد جمعرات کے دن حلف اٹھائیں گے اوراس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے عمررسیدہ حکمران بن جائیں گے. حالانکہ انتخابی نتائج انتہائی حیران کن ہیں لیکن پھربھی کہیں بھی دنگے فساد اورلڑائی جھگڑے کی کوئی خبرنہیں ہے اوراس کے برعکس لوگوں کی بڑی تعداد اس جیت کی خوشی منانے باہرنکل آئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں