ممبئی حملوں سے متعلق بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب


راولپنڈی: ممبئی حملوں سے متعلق میڈیا پر گمراہ کن بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کل طلب کرلیا گیا ہے.
ڈی جی ISPR میجر جنرل آصف غفور کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز پیر 14 مئی کو ہوگا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویزوزیراعظم کوپیش کردی ہے، اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پرغورکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں