وادی نیلم پل حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی

neelum-valley-bridge
مظفرآباد: وادی نیلم میں پل گرنے کے حادثہ میں‌ مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 6 سیاح اب بھی لاپتہ ہیں.

مظفرآباد کے کمشنرامتیازاحمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا‌ “اب تک دریا میں سے 6 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید 6 سیاحوں کی تلاش اب بھی جاری ہے”.

کمشنرامتیازاحمد نے پانچ عورتوں اورسات مردوں کی موت کی تصدیق کردی ہے. جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شاہزیب، عبدالرحمٰن سعید، نعیم، عفت ندیم، حماد اورریشم ناز کے نام سے ہوگئی ہے. جاں بحق ہونے والے افراد میں‌ سائم شفاعت نامی ایک مقامی فرد بھی شامل ہے جوکہ سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے خود بھی جاں بحق ہوگیا.

ایک سرکاری اہلکارکے مطابق چارسیاحوں کی لاشیں بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹران کے گاؤں‌ میں بھجوا دی گئی ہیں. اطلاعات کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت 28 کے قریب سیاح پل پرکھڑے ہوکرتصاویرکھنچوا رہے تھے. یہ پل کنڈل شاہی علاقہ میں واقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں