نوشہرہ میں‌ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ 1 شخص ہلاک


نوشہرہ: کچہری روڈ پرخودکش بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں‌ میں تین افراد شدید زخمی ہیں.
ڈی پی او ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے فورسزکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں